• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42584

    عنوان: صلات تہجّد جماعت كے ساتھ پڑھنا ؟

    سوال: صلاة التہجد جماعت کے ساتھ جائز ہے یا نہیں ،اگر جائزہے تو کتنے لوگ ہونے چاہئِے، دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 42584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 15/9-B=1/1434 صلاة التہجد جماعت کے ساتھ حنفیہ کے یہاں جائز نہیں ہے۔ البتہ تداعی کے بغیر پڑھ لی جائے تو اس کی گنجائش ہے، علامہ شامی نے رد المحتار تداعی کی صورت یہ لکھی ہے کہ امام کے سوا چار مقتدی پیچھے ہوں تو یہ مکروہ ہے اور اگر دو مقتدی یا ایک مقتدی ہو تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند