• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163808

    عنوان: مقدار واجب سے کم ڈاڑھی رکھنے والے کی امامت؟

    سوال: بعدسلام عرض ہے کہ ہماری مسجد میں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے امام صاحب کسی عذر کی وجہ سے غیر حاضر ہوتے ہیں اس صورت میں مسجد میں نماز پڑھانے والا کوئی امام موجود نہیں ہوتا لیکن وہاں کوئی حافظ ہو جن کی داڑھی چھوٹی ہو اور لوگ اکثر اس بات پر راضی ہوں کہ حافظ صاحب ہی نماز پڑھائے تو کیا اس صورت میں ان چھوٹی داڑھی والے حافظ صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یاد رہے کہ امام صاحب نماز کے پابند والدین کے فرمابردار ہیں اور شرافت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں لیکن کچھ لوگ نماز کی صفوں سے نکل کر دوسری مسجد چلے جاتے ہیں اس شکل میں امام صاحب کے لیے نماز پڑھانا درست ہے یا ان لوگوں کا صفوں سے نکل جانا صحیح ہے قرآن و احادیث کی روشنی میں مفصل ومدلل جواب عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1342-1195/H=11/1439

    نماز کی پابندی، والدین کی فرمانبرداری، شرافت کے ساتھ زندگی گذارنے کے باوجود داڑھی مقدارِ واجب ایک مشت سے کم رکھنے کی وجہ سے امامت مکروہ ہی رہے گی پس جب تک امام صاحب کی داڑھی پوری نہ ہوجائے اس وقت تک صورتِ مسئولہ میں نماز پڑھانا درست نہیں، مکروہ ہے خواہ اصل امام کی غیرموجودگی میں کبھی کبھار پڑھاتے ہیں تب بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند