• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3021

    عنوان:

    نماز میں ٹانگوں کے درمیان فاصلہ کتنا رکھنا چاہیے اور اس میں احناف کی دلیل کیا ہے؟

    سوال:

    نماز میں ٹانگوں کے درمیان فاصلہ کتنا رکھنا چاہیے اور اس میں احناف کی دلیل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 3021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1495/ ب= 1322/ ب

     

    حدیث شریف میں آیا ہے: کان ابن عمر لا یفرج بین قدمیہ ولا یمس إحداھما بالأخری ولکن بین ذلک لا یقارب ولا یباعد (المغنی: ج۲ ص۱۱) اس سے معلوم ہوا کہ دونوں قدموں کو بہت زیادہ چیر کر نہ رکھنا چاہیے اور نہ بالکل ملاکر رکھنا چاہیے بلکہ تھوڑا فاصلہ رکھنا چاہیے، صاحب در مختار نے لکھا ہے کہ اپنی دونوں ایڑیوں کے درمیان کم ازکم چار انگل کا فاصلہ رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند