• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37682

    عنوان: تنہا نماز پڑھنے كا حكم

    سوال: میں ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتاہوں اور اس وقت ہماچل پردیش میں ہو ں، میرے آفس سے مسجد چھ کلو میٹر دور ہے اور آفس شہر سے دور ایک گاؤں میں ہے، یہیں پر کمپنی کا کام چل رہاہے۔ میں آفس میں ہی جہاں پر ہر نماز پڑھ لیتاہوں یہاں پر اذان کی آواز بھی نہیں آتی ہے، کیا یہ درست ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 37682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 647-647/M=4/1433 آفس میں اگر اور مسلمان ہوں تو مل کر جماعت کرلیا کریں اور نماز سے پہلے اذان بھی کہہ لیا کریں، اگر آپ کے علاوہ اور کوئی مسلمان نہیں ہے تو تنہا نماز پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند