• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 28821

    عنوان: فجر کی جماعت میں امام صاحب آخری قعدہ میں ہے اور ہم مسجد میں پہنچ کر سنت پڑھے بغیر جماعت میں شامل ہوگئے تو فجر کی سنت اشراق کے وقت پڑھنی چاہئے ؟ اس وقت کیا نیت کرکے یہ سنت پڑھی جانی چاہئے؟

    سوال: فجر کی جماعت میں امام صاحب آخری قعدہ میں ہے اور ہم مسجد میں پہنچ کر سنت پڑھے بغیر جماعت میں شامل ہوگئے تو فجر کی سنت اشراق کے وقت پڑھنی چاہئے ؟ اس وقت کیا نیت کرکے یہ سنت پڑھی جانی چاہئے؟

    جواب نمبر: 28821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 115=115-2/1432

    فجر کی فوت شدہ سنت طلوع آفتاب کے بعد جب مکروہ وقت نکل جائے اس وقت پڑھ سکتے ہیں اور نیت سنت کی قضاء کی کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند