• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52243

    عنوان: قضا نماز پڑھے بغیر امامت

    سوال: اگر امام عصر و مغرب میں کسی وجہ سے سو جائے اور عشاء میں امامت کے لیے مسجد میں حاضر ہو اورعصر ،مغرب کی قضا کے بغیر عشاء کی نماز کی امامت کرے تو ایسی صورت میں کیا نمازدرست ہوگی ؟

    جواب نمبر: 52243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 940-780/H=7/1435-U اگر امام صاحبِ ترتیب نہیں ہیں تو ایسی صورت میں اگر عصر اورمغرب کی قضاء کیے بغیر عشاء کی نماز پڑھائی تو نماز درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند