• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159174

    عنوان: غیر مقلدین كی مسجد قریب ہے اور دیوبندی مسجد دور ہے میں كس مسجد میں نماز پڑھوں؟

    سوال: حضرت، میرے گھر کے پاس اہل حدیث کی مسجد ہے، جب کہ دیوبندی والی مسجد دس منٹ راستہ کے فاصلے پر ہے۔ میں کس مسجد میں نماز پڑھوں؟

    جواب نمبر: 159174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 628-522/B=6/1439

    آپ دیوبندی والی مسجد میں نماز ادا کریں، اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتیاط کریں، اہل حدیث کے یہاں کبھی پانی ناپاک نہیں ہوتا ہے، ان کے یہاں بدن سے خون نکل کر بہہ جائے تو وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔ اس لیے ان کے یہاں نماز پڑھنے میں نماز نہ ہونے کا شک رہتا ہے، یقین کے ساتھ آپ کی نماز دیوبندی مسجد میں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند