• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27702

    عنوان:  ہر نماز کا کتنا وقت ہوتا ہے (یعنی فجر کا سورج نکلنے سے پہلے اگر بعد میں پڑھیں تو قضا) آپ مجھے بتائیں کہ ظہر کا کتنا وقت عصر کا کتنا مغرب کا کتنا عشا کا کتنا؟ (۲) میری دکانیں اٹلی میں ہیں میں اور ابو ہوتے ہیں دکان پر۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اکثر دونوں دکانوں پر بہت زیادہ گاہک ہوتے ہیں او رنماز کا وقت ہوتا ہے تو میں کئی دفعہ نماز پڑھنے کے لیے جانے لگتا ہوں کہ ابو روک لیتے ہیں کہ ٹھہر کر چلے جانا۔ (یہاں میں کیا کروں جاؤں یا نہ جاؤں)؟(۳) اکثر ابو کئی دفعہ کام سے باہر گئے ہوتے ہیں تو میری نمازیں قضا ہوجاتی ہیں (میں ان نمازوں کو دکان پر نہیں پڑھ سکتا کیوں کہ یہ انگریز لوگ جنگلی لوگ ہیں اگرمیں نماز پڑھنے لگ جاؤں دروازہ بند کرکے تو شیشے توڑنے لگتے ہیں یا زور زور سے بجانے لگ جاتے ہیں) اس سلسلہ میں بھی بتائیں کہ کیا کروں اکثر دکان میں رش ہوتا ہے اس لیے نہیں پڑھ سکتا۔ (۴) مہربانی کرکے کچھ بتائیں کیا کروں؟

    سوال:  ہر نماز کا کتنا وقت ہوتا ہے (یعنی فجر کا سورج نکلنے سے پہلے اگر بعد میں پڑھیں تو قضا) آپ مجھے بتائیں کہ ظہر کا کتنا وقت عصر کا کتنا مغرب کا کتنا عشا کا کتنا؟ (۲) میری دکانیں اٹلی میں ہیں میں اور ابو ہوتے ہیں دکان پر۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اکثر دونوں دکانوں پر بہت زیادہ گاہک ہوتے ہیں او رنماز کا وقت ہوتا ہے تو میں کئی دفعہ نماز پڑھنے کے لیے جانے لگتا ہوں کہ ابو روک لیتے ہیں کہ ٹھہر کر چلے جانا۔ (یہاں میں کیا کروں جاؤں یا نہ جاؤں)؟(۳) اکثر ابو کئی دفعہ کام سے باہر گئے ہوتے ہیں تو میری نمازیں قضا ہوجاتی ہیں (میں ان نمازوں کو دکان پر نہیں پڑھ سکتا کیوں کہ یہ انگریز لوگ جنگلی لوگ ہیں اگرمیں نماز پڑھنے لگ جاؤں دروازہ بند کرکے تو شیشے توڑنے لگتے ہیں یا زور زور سے بجانے لگ جاتے ہیں) اس سلسلہ میں بھی بتائیں کہ کیا کروں اکثر دکان میں رش ہوتا ہے اس لیے نہیں پڑھ سکتا۔ (۴) مہربانی کرکے کچھ بتائیں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 27702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2046=1660-12/1431

    (۱) ہرنماز کا وقت کیلنڈر (اوقات الصلاة) دیکھ کر معلوم فرمالیں۔
    (۲) فرض نمازوں کی ادائیگی کے لیے والد صاحب کو نہ روکنا چاہیے۔ اس میں قضا ہوجانے کا قوی امکان ہے۔ 
    (۳) جن نمازوں میں جتنی دیر کے لیے نماز پڑھنے جانا ہوتا ہے وہ ٹائم ٹیبل لکھ کر کلوزڈ کی تختی لگادیں اور نماز کے لیے چلے جائیں۔ اصول کے اور ٹائم ٹیبل کے انگریز بھی پابند ہوتے ہیں۔ پھر وہ شیشے وغیرہ نہیں توڑیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند