• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41717

    عنوان: میں جب رکوع کیلئے جھکتا ہوں تو میری کمر سیدھی نہیں ہوتی

    سوال: میں جب رکوع کیلئے جھکتا ہوں تو میری کمر سیدھی نہیں ہوتی ، کمر سیدھی کرنے کے لیے مجھے اپنے گھٹنے موڑنے پڑتے ہیں،اگر گھٹنے سیدھے کرتا ہوں تو کمر سیدھی نہیں ہوتی،میرے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 41717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1777-1370/B=11/1433 اگر مجبوری ہے تو رکوع میں اپنے گھٹنوں کو سیدھا رکھیں اور کمر جس قدر جھک سکے جھکائیں، آپ کا رکوع کامل ادا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند