• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29530

    عنوان: میرے ساتھ کبھی ایساہوتاہے کہ میں فجر کے وقت سورج نکلنے کے بعد اٹھتی ہوں ، میری آنکھ نہیں کھلتی اور ایک مرتبہ میں عصر کی نماز پڑھنا بھول گئی، کیا میں گناہ گار ہوں؟

    سوال: میرے ساتھ کبھی ایساہوتاہے کہ میں فجر کے وقت سورج نکلنے کے بعد اٹھتی ہوں ، میری آنکھ نہیں کھلتی اور ایک مرتبہ میں عصر کی نماز پڑھنا بھول گئی، کیا میں گناہ گار ہوں؟

    جواب نمبر: 29530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 244=244-2/1432

    عصر کی نماز پڑھنا بھول گئی تھیں تو جس وقت یاد آیا مکروہ وقت کاخیال کرکے فوراً ادا کرلیتیں آئندہ فجر میں اٹھنے کا اہتمام کریں، عشاء کے بعد فوراً سوجائیں یا گھڑی میں الارم وغیرہ لگاکر سویا کریں تاکہ وقت پر آنکھ کھل جائے ، اپنی طرف سے کوتاہی اور غفلت تو جرم اور گناہ ہے لیکن جو غیراختیاری امر ہے اس پر مواخذہ نہیں، اور انسان سے کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں، اس لیے توبہ استغفار بھی کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند