• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21190

    عنوان:

    ہمارے آفس میں تقریبا ۱۰۰/ ملازمین ہیں، ظہر اور عصر کی جماعت آفس میں ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جو صاحب جماعت کرواتے ہیں و ہ کلین شیو ہیں اور ہمیشہ پینٹ شرٹ اور ٹائی لگا کر جماعت کراتے ہیں ۔ کیا ایسی صورت میں ہمیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہئے یا اکیلے پڑھ لوں؟ جب کہ کوئی اور باشرع شخص نہ ہو جماعت کروانے کے لیے ۔ میں اپنی نماز تنہا پڑھتا ہوں جس کی وجہ سے لوگ مجھے شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 576=000-4/1431

    صورت مسئولہ میں آپ کو جماعت سے ہی نماز پڑھنی چاہیے، تنہا نہیں۔ علما نے صراحت کی ہے کہ فاسق وبدعتی کی اقتداء میں نماز ادا کرنے سے بھی جماعت کا ثواب مل جاتا ہے، جو تنہا نماز ادا کرنے کی صورت میں نہیں ملتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند