عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 51722
جواب نمبر: 5172201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 708-593/B=5/1435-U بیس رکعات نماز تراویح پڑھنا سنتِ موٴکدہ ہے۔ اس پر خلفائے راشدین صحابہٴ کرام، تابعین، ائمہ مذاہب متبوعہ اور جمہور مسلمانوں کا خیرالقرون سے عمل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک دن میں مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ آخری
رکعت (قیام) میں شامل ہوا، پھر میں نے امام کے سلام کے بعد کھڑے ہوکر ثنا، فاتحہ،
سورہ، رکوع ، سجدہ اور التحیات پڑھا اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا اور فاتحہ،
سورہ، رکوع، سجدہ اورالتحیات پڑھا، لیکن التحیات کے بعد کھڑا ہوگیا، اور قیام میں
فاتحہ پڑھتے یاد آیا کہ میں یہ چوتھی رکعت پڑھتاہوں۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اس
دن میں نے اپنی نماز کو دہرایا تھا؟
میں نے دو سال سے جماعت سے نماز نہیں پڑھی
ہے کیوں کہ ہماری مسجد میں جو آدمی نماز پڑھاتا ہے وہ قرآن میں بہت غلطیاں کرتا
ہے، لحن جلی کرتا ہے اس لیے میں گھرپر پڑھ لیتا ہوں۔ کیا یہ عمل ٹھیک ہے یا اس کے
پیچھے پڑھ لوں تو نماز ہوجائے گی؟
مسجد کمیٹی کاامام کو وقت پر نمازیں پڑھانے کا پابند کرنا
2360 مناظریہاں امریکہ میں مسجدوں میں ہر قومیت اورزبان بولنے والے آتے ہیں، اپنے بچوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔ اکثر بچوں یا خود ان کے کپڑوں پر انسانوں اورجانوروں کی تصویر وغیرہ بنی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ ساتھ ہی نماز بھی پڑھتے ہیں۔ جب کہ جہاں تصویر ہو وہاں تو نماز نہیں ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں کہ نماز جماعت ہورہی ہو ، جمعہ یا عید وغیرہ تو باقی لوگوں کا کہیں اور نماز پڑھنے جانا بھی بڑا مسئلہ ہے۔ کیا ایسی صورت میں باقی افراد کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ یا ان کو نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی؟ تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔
3003 مناظرمولوی
بہاوٴ الحق قاسمی دیوبندی امرتسری لکھتے ہیں: حضرت (اشرف علی) تھانوی فرمایا کرتے
تھے [اگر مجھ کو مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقع مل
جاتا تو میں (نماز) پڑھ لیتا]۔ (اسوہٴ اکابر ص:۱۵)
اب
کیا بریلویوں کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
مغرب كی نماز كتنی تاخیر كی جاسكتی ہے؟
3627 مناظر