عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 157780
جواب نمبر: 157780
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:379-346/M=4/1439
حنفیہ کے یہاں وتر کی نماز ایک سلام سے پڑھنا راجح ہے ، دو سلام سے پڑھنا درست نہیں، جو لوگ دو سلام سے وتر پڑھتے ہیں حنفی کو ان کی اقتداء میں پڑھنا جائز نہیں، لہٰذا آپ سعودیہ میں جہاں رہتے ہیں وہاں اگر حنفی لوگ کئی موجود ہوں تو وتر کی جماعت اپنی الگ کرلیا کریں ورنہ تنہا پڑھ لیا کریں، اور حرم شریف میں اگر حنفیوں کے لیے بسہولت صفوں سے نکلنا ممکن ہو تو وہ اپنی وتر بعد میں علیحدہ پڑھ لیں اور اگر صف سے نکلنے میں انتشار اور فتنہ کا اندیشہ ہو اور امام حرم کے ساتھ وتر پڑھنے کے علاوہ چارہ کار نہ ہو تو ایسی صورت میں حنفی کو امام حرم کے پیچھے وتر پڑھ لینی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند