• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6272

    عنوان:

     نماز کے فرائض کیا ہیں؟

    سوال:

     نماز کے فرائض کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 6272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 957=1027/ د

     

    نماز میں چھ فرائض ہیں: (۱) تحریمہ یعنی اللہ اکبر سے نماز شروع کرنا۔ (۲) قیام یعنی کھڑا ہونا۔(۳) قرأت یعنی فرض نماز کی دو رکعت میں اور سنن نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں قرآن کریم کی کوئی بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا۔ (۴) رکوع کرنا۔ (۵) سجدہ کرنا۔(۶) تشہد پڑھنے کے بقدر قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا۔ بعض حضرات کے نزدیک خرج بصنعہ یعنی اپنے ارادہ سے نماز سے نکلنابھی فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند