• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41071

    عنوان: امامت كا كیا طریقہ ہے؟

    سوال: ہماری آفس میں نماز پڑھنے کے لئے ایک کمرہ ہے، وہاں ہم نماز ادا کرتے ہیں، امام نہیں ہے ، ہم میں سے کوئی نہ کوئی امامت کرلیتا ہے، میں نے بھی کئی بار امامت کی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ امامت کا طریقہ کیا ہے؟ اسکو کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟

    جواب نمبر: 41071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1335-1335/M=9/1433 امام کو طہارت ونماز کے ضروری مسائل سے واقف ہونا چاہیے، صحیح العقیدہ ہونا چاہیے، قرآن صحیح پڑھنے والا ہونا چاہیے، باشرع ہونا چاہیے، متبع سنت اور پابند شریعت ہونا چاہیے، طریقہٴ نماز سیکھنے کے لیے ”تعلیم الاسلام“ (موٴلفہ حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب) ”نماز احناف“ کتاب منگواکر مطالعہ کرلیجیے یا مقامی کسی مستند عالم یا مفتی صاحب سے معلوم کرلیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند