• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17235

    عنوان:

    متعدد قطب نماکے مطابق ہماری مسجد قبلہ رخ سے تیس سے سینتیس ڈگری منحرف ہے۔برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ قبلہ میں کتنے ڈگری تک انحراف جائز ہے؟

    سوال:

    متعدد قطب نماکے مطابق ہماری مسجد قبلہ رخ سے تیس سے سینتیس ڈگری منحرف ہے۔برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ قبلہ میں کتنے ڈگری تک انحراف جائز ہے؟

    جواب نمبر: 17235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1850=218tb-11/1430

    قبلہ رخ سے ۴۵/ڈگری تک انحراف ہو تو نماز ہوجائے گی، البتہ ۴۵ ڈگری سے زیادہ انحراف کی صورت میں نماز نہیں ہوگی، لہٰذا آپ کی مسجد میں جس میں ۳۰ یا ۳۷ ڈگری قبلہ رخ سے انحراف ہے۔ نماز پڑھنا صحیح ہے۔ پھر شریعت میں قطب نما کا اعتبار نہیں ہے، جو قدیم مسجدیں جس رخ پر بنی ہوئی ہیں ان ہی کا اعتبار ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند