• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154137

    عنوان: الکوحل اِسپرے استعمال کرنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! الکوحل اِسپرے استعمال کرنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1214-1006/D=12/1438

    الکوحل عام طور پر جو استعمال ہوتے ہیں وہ کھجور انگور سے نہیں بنتے بلکہ گیہوں، گنے، آلو، شکر قند وغیرہ سے بنائے جاتے ہیں جن کے حکم میں تخفیف ہے یعنی امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک وہ نجس نہیں ہیں، پس ایسے الکوحل ملے اسپرے کے استعمال کی گنجائش ہے لیکن نماز وغیرہ کے سلسلے میں احتیاط کرنا بہتر ہے پھر جب کہ الکوحل سے خالی عطریات بھی دستیاب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند