• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146471

    عنوان: میں كرسی پر نماز پڑھتا ہوں ؟

    سوال: میری 63سال ہے اور میرے گھٹنے میں پریشانی ہے، میں چل کر مسجد جاسکتاہوں اور کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکتاہوں؟لیکن سجدہ کے لیے میں کرسی پر بیٹھتا ہوں ، میں ایسا کچھ سالوں سے کررہاہوں، لیکن یہاں کچھ مفتیان کرام نے مجھے کہا کہ پورے وقت میں بیٹھ کر نماز پڑھیں۔ براہ کرم، صحیح طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 146471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 214-204/B=3/1438

     

    اگر آپ زمین پر بیٹھ سکتے ہیں لیکن سجدہ نہیں کرسکتے تو زمین پر بیٹھ کر رکوع اور سجدہ اشارہ سے کریں، رکوع کے لیے تھوڑا سا سر جھکائیں اور سجدہ کے لیے اس سے زیادہ سر جھکائیں، اور اگر گھٹنوں میں سخت تکلیف ہونے کی وجہ سے زمین پر بیٹھ نہیں سکتے نہ ہی سجدہ کرسکتے ہیں تو پوری نماز اول سے آخر تک کرسی پر بیٹھ کر ادا کریں، جو شخص سجدہ پر قدرت نہ رکھتا ہو اس سے قیام ساقط ہو جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند