• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 64299

    عنوان: مسجدوں میں رکھی پلاسٹک کی ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا فرماتیں ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں آج کل مسجدوں میں پلاسٹک کی ٹوپی رکھی ہوئی ہوتی ہیں جنکو اوڑھ کر بعض لوگ نماز پڑھتے ہیں حالانکہ مسجد سے باہر انکو اوڑھنے میں شرم محسوس کرتے ہیں ایسی ٹوپی میں نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 64299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 591-587/N=6/1437 پلاسٹک کی ٹوپیاں عام طور پر اچھی نہیں سمجھی جاتیں اور لوگ اس طرح کی ٹوپیاں پہن کر شریف ومعزز لوگوں کی مجلس میں جانا پسند نہیں کرتے؛ بلکہ نماز کے علاوہ عام حالات میں لوگ یہ ٹوپیاں نہیں پہنتے؛ اس لیے پلاسٹک کی ٹوپیاں پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی اور خلافِ اولی ہے وصلاتہ في ثیاب بذلة یلبسہا في بیتہ ومہنة أي: خدمة إن لہ غیرہا وإلا لا․ (در مختار مع شامي: ۲/ ۴۰۷،مطوعہ مکتبہ زکریا دیوبند) قال في البحر: وفسرہا في شرح الوقایة بما یلبسہ في بیتہ ولا یذہب بہ إلی الأکابر والظاہر أن الکراہة تنزیہیة اھ (شامي، حوالہ بالا) ورأی عمر رضي اللہ عنہ رجلاً فعل ذلک فقال: أرأیت لو کنت أرسلتک إلی بعض الناس أکنت تمر في ثیابک ہذہ؟ فقال: لا، فقال عمر رضي اللہ عنہ: ”اللہ أحق أن تتزین لہ“ (مراقي الفلاح مع حاشیة الطحطاوي ص: ۳۵۹، ط: دار الکتب العلمیہ بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند