• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156710

    عنوان: كیا ہر فرض نماز کے بعد دعا مانگنا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد دعا مانگنا کیا سنت ہے ؟ کیا فرض نماز کے بعد دعا مانگنا ضروری ہے اگر کوئی شخص دعا نہیں مانگتا ہے تو وہ کیا گنہگار ہوگا؟

    جواب نمبر: 156710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:342-256/B=3/1439

    حدیث شریف میں آیا ہے کہ ہرفرض نماز کے بعد اور تہجد کے وقت دعا بہت قبول ہوتی ہے، اس حدیث کی روشنی میں فقہائے کرام نے دعا مانگنا فرض نمازوں کے بعد مستحب لکھا ہے، اکر کوئی نہ مانگے تو اللہ کے یہاں اس کی گرفت نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند