• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162536

    عنوان: بیٹھ کر نماز پڑھنے کا طریقہ

    سوال: بیٹھ کر نماز پڑھنے میں رکعات پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟ ہاتھ باندھتے ہوئے جھکنا ضروری ہے؟ یا بغیر جھکے کانوں تک ہاتھ اٹھاکر ہاتھ باندھ لے؟ نیز مغرب کی نماز کی دو رکعات نفل کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یہ نفل بیٹھ کر پڑھنا ہے یا یہ صرف بدعت ہے؟ حالانکہ نوجوان لوگ کھڑے ہو کے بالکل پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1510-1268/sd=1/1440

    (۱) بغیر جھکے کانوں تک ہاتھ اٹھاکر ہاتھ باندھ لینے چاہییں، جھکنا ضروری نہیں؛ بلکہ صحیح نہیں ہے ۔

    (۲) مغرب کی دو رکعت سنت موٴکدہ کے بعد نفل کھڑے ہوکر ہی پڑھنی چاہیے ، اس میں ثواب زیادہ ملے گا، اس نفل کے بارے میں بیٹھ کر پڑھنے کی صراحت نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند