• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148851

    عنوان: اذان كے بعد مسجد سے نكلنا

    سوال: امیدکہ آپ بخیروعافیت ہوں گے ۔ اللہ پاک آپ حضرات عافیت دارین سے نوازے ۔آمین، بندہ جس مسجد میں ہو اس مسجد میں اگر اذان د یدی جائے اور اسکوسن بھی لے تو کیا بندہ کو اسی مسجد میں اس وقت کی نماز اداکرنا لازمی ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 148851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:624-1487/H=2/1439

    کوئی شخص مسجد میں ہو اور اذان ہوجائے تو بغیر نماز پڑھے مسجد سے نکل کر جانا مکروہ ہے عن أبي الشعشاء قال خرج رجل من المسجد بعد ما أذن فیہ بالعصر فقال أبوہریرة رضي اللہ عنہ أما ہذا فقد عصی أبا القاسم صلی اللہ علیہ وسلم اھ (باب ما جاء في کراہیة الخروج من المسجد بعد الاذان من الترمذي: ۱/۵۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند