عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 171069
جواب نمبر: 171069
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:819-679/N=10/1440
(۱): عام حالات میں اول وقت ہی نماز پڑھنا افضل ہے اور بعض نمازوں میں جو تاخیر کی جاتی ہے، وہ بھی احادیث سے ثابت ہے، گویا وہ نمازیں اول وقت کی فضیلت سے مستثنی ہیں، جیسے: فجر کی نماز میں اسفار افضل ہے، حدیث میں اس کا حکم آیا ہے اور اسے زیادتی ثواب کا باعث قرار دیا گیا ہے(تفصیل کے لیے اعلاء السنن اور تحفة الالمعی ملاحظہ فرمائیں)۔
(۲): اللہ تعالی آپ کی والدہ ؛ بلکہ ہم سب کی اور ہر مسلمان کی مغفرت فرمائیں اور ہم سب کی عبادتوں کو قبول فرمائیں اور ہم سب کے جملہ مقاصد حسنہ میں کام یابی عطا فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند