• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167158

    عنوان: موبائل میں گندی ویڈیوز اور فوٹو ہوں تو كیا اسے جیب میں ركھ كر نماز ہوجائے گی؟

    سوال: موبائل میں گندی ویڈیوز اور فوٹو ہو اور معلوم بھی ہو کہ یہ سب رکھنا حرام ہے ، پھر بھی اسے موبائل میں سیو کیا ہوا اور نماز پڑھی ہو تو کیا میری نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 167158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:312-251/sd=4/1440

    نماز تو ہوجائے گی ؛ لیکن موبائل میں گندی ویڈیو اور فوٹو رکھنا ناجائز ہے اور اسے دیکھنا حرام ہے ، اس لیے ایسی ویڈیو اور فوٹو کو ڈلیٹ کردینا چاہیے ، موبائل میں سیو نہیں کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند