• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165810

    عنوان: شیشہ کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: شیشہ کے سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 165810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:156-96/L=2/1440

     شیشہ کے سامنے نماز پڑھنا درست ہے ، شیشہ کے سامنے موجود شخص کا جو عکس نظر آتا ہے یہ شرعی اعتبار سے تصویر کے حکم میں نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے نماز مکروہ ہو؛البتہ اگر شیشہ کی وجہ سے نمازکے خشوع وخضوع میں خلل پیدا ہوتا ہو تو ایسے شیشہ کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ ہوگا۔ ایسی صورت میں نماز کے وقت اس پر مناسب کوئی کپڑا ڈال دیا جائے۔ ولا باس بنقشہ خلا محرابہ فإنہ یکرہ لأنہ یلہي المصلي․․․ وظاہرہ أن المراد بالمحراب جدار القبلة․ (الدر: ۲/۴۳۱، قبیل مطلب: في أفضل المساجد، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند