• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600678

    عنوان:

    کیا شرعی سفر کے تحقق کے لیے سفر بامشقت شرط ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرحِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کیاقصرکرنے کیلئے سفر کا بامشقت ہونا ضروری ہے مثلاً دبئی اور ابوظہبی کی دوری 150 کیلو میٹر کے آس پاس ہے لیکن لوگ بآسانی دبئی سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے دبء آجاتے ہیں توکیاان لوگوں کیلئے قصرضروری نہیں؟

    جواب نمبر: 600678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:183-116/sn=3/1442

     سوا ستتر کلومیٹر مطلق سفر کا تحقق کافی ہے ، پر مشقت سفر ضروری نہیں ہے ؛ لہذا دبئی کی آبادی کے منتہی سے ابو ظہبی کی آبادی کی ابتدا تک اگر سوا ستتر کلومیٹر کی مسافت ہے تو شرعا یہ شخص مسافر ہوگا خواہ سفر کتنا ہی آرام دہ ہو ۔

    من فارق بیوت موضع ہو فیہ من مصرأو قریة ناویا الذہاب إلی موضع بینہ وبین ذلک الموضع المسافة المذکورة صار مسافرا، فلایصیر مسافرا قبل أن یفارق عمران ما خرج منہ من الجانب الذی خرج منہ (کبیری:536،ط: اشرفی)

    نیز دیکھیں:حوالہ بالا (ص534)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند