عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 64264
جواب نمبر: 64264
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 269-269/Sd=5/1437 کسی شخص کا اپنی تصویر خود لینا یا کسی سے اپنی تصویر کھنچوانا، اسی طرح تنہا یا دوست واحباب کے ساتھ تصویر کھنچوانا؛ بہرصورت ناجائز ہے، تصویر خواہ موبائل سے لی جائے یا ڈیجیٹل کیمرے سے لی جائے، ڈیجیٹل تصویر پر بھی شرعاً تصویر ہی کے احکام جاری ہوتے ہیں؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر کوئی امام بلاضرورتِ شدیدہ مذکورہ طریقے سے تصویر کھنچواتا ہے تو اس کی امامت مکروہ ہوکی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند