• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 165596

    عنوان: كیا ایک مشت سے چھوٹی داڑھی والے امام كے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟

    سوال: جس امام کی اگر ایک مشت سے چھوٹی داڑھی ہے اس کے پیچھے نمازہوسکتی ہے؟ اور اگر موذن کی ایک مشت سے چھوٹی داڑھی ہے تو کیا اس کے ساتھ تکبیر پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 165596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 72-156/B=2/1440

    امام اور موٴذن دونوں کے لئے اوصاف تقریباً یکساں ہیں، یعنی دونوں کا متقی اور پرہیزگار ہونا ضروری ہے اگر امام کی ڈاڑھی ایک مشت سے کم ہے تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی۔ اسی طرح اگر موٴذن کی ڈاڑھی ایک مشت سے کم ہے تو اس کا اذان دینا اور تکبیر کہنا بھی مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند