• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149888

    عنوان: سنت پڑھے بغیر نماز فجر پڑھادی تو کیا حکم ہے؟

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ ایک شخص اذان دیتا ہے وہ جب جماعت کھڑی ہو تی ہے تو چلا جاتا ہے کہتا ہے میری نماز اس امام کے پیچھے نھیں ہوتی وجہ یہ ہے کہ امام صاحب نے ایک دن فجر کی نماز بغیر سنت پڑھے پڑھادی لیٹ ہونے کی وجہ سے ۔ اب سوال یہ ہے کہ اس آدمی کی اذان ہوتی ہے یا نہیں اسے اذان سے روکا جائے یا نہیں۔جواب یاسیدی مع الدلائل النقلیہ

    جواب نمبر: 149888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 815-701/H=7/1438

    اگر لیٹ ہونے کی وجہ سے فجر کی نماز بغیر سنت پڑھے پڑھا بھی دی ہو تب بھی اس کی وجہ سے امامت میں کراہت وغیرہ کچھ خرابی نہیں آئی، اذان پڑھ کر جماعت کھڑی ہونے کے وقت اس شخص کا مسجد سے نکل کر چلاجانا سخت مکروہ ہے، اذان تو اس کی ہوجاتی ہے مگر مسجد سے جماعت کھڑی ہونے پر نکل کر جانے کی عادت قبیح ہے، اس عادت کو چھوڑدینا اس پر واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند