عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 39832
جواب نمبر: 39832
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 591-618/N=8/1433 اگر پینٹ کے پائینچوں سے ٹخنے ڈھک رہے ہوں تو انھیں ٹخنوں سے اوپر رکھنا ضروری ہے، کیونکہ مردوں کے لیے اوپر سے آنے والے کپڑے سے ٹخنے ڈھانکنا ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے۔ اور یہ ٹخنوں کو ڈھانکنے والے پائینچوں کو موڑنا اس کپڑا سمیٹنے میں داخل نہیں جس سے بحالتِ نماز اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ (ابوداوٴد، کتاب الصلاة، باب اعضاء السجود)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند