• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11306

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے طریقوں سے فرض اور سنت نمازیں پڑھی ہیں اور پڑھائی ہیں؟ اس کے علاوہ کیا اہل حدیث جو کہ نیا فرقہ وجود میں آیا ہے ان کی نمازوں کا طریقہ صحیح ہے یا غلط؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 59.=493/د

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھنے کا طریقہ ایک ہی جو کتب احادیث وفقہ میں مذکور ہے، مثلاً: قیام،تکبیر تحریمہ، قرأت، رکوع، سجدہ، قعدہ وغیرہ، البتہ بعض اقوال یا افعال ایسے ہیں جو یا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی تعلیم کے لیے اختیار فرمایا جیسے آمین بالجہر یا ابتداء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا مگر بعد میں ترک فرمادیا جیسے رکوع سجدے میں جاتے وقت رفع یدین وغیرہ۔ یا بعض چیز آپ نے نفل نماز میں اختیار فرمائی جیسے دونوں سجدوں کے درمیان قعدہ میں دعا۔ آپ کس چیز کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں، وضاحت سے لکھیں، نیز اہل حدیث کی نماز کے کس جز کے بارے میں آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں، اس کی بھی وضاحت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند