• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608747

    عنوان:

    جو لوگ ایک سلام کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں‏، ان کے پيچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : ہم عمان میں رہتے ہیں ، یہاں پر مسجد میں ایک سلام سے نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کے پیچھے ہماری نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 608747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 612-496/M=06/1443

     مسقط (عمان) میں اباضیہ فرقہ پایا جاتا ہے اس فرقہ کے جو عقائد کتابوں میں مذکور ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ خوارج ہیں، اگر آپ کے یہاں نماز پڑھانے والے اسی خارجی عقیدے کے لوگ ہیں تو ان کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں۔ (مستفاد احسن الفتاوی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند