• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51582

    عنوان: نماز میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کے کا کوئی مجرب طریقہ بتائیں۔ میرا ذہن نماز کے دوران ادھر ادھر لگ جاتاہے۔

    سوال: نماز میں خشوع و خضوع پیدا کرنے کے کا کوئی مجرب طریقہ بتائیں۔ میرا ذہن نماز کے دوران ادھر ادھر لگ جاتاہے۔

    جواب نمبر: 51582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 629-532/B=5/1435-U اگر آپ عالم دین ہیں عربی زبان سے واقف ہیں تو پڑھتے وقت قرآن کے معانی پر غور کرتے ہوئے اور سمجھتے ہوئے نماز میں قرآن پڑھیں، اور اگر عالم نہیں ہیں تو کم ازکم کلماتِ قرآن پر ہی دھیان دیتے ہوئے پڑھیں، یا پھر یہ کریں کہ جب نماز کی حالت میں قیام کے اندر ہوں تو اپنی سجدہ گاہ پر نگاہ رکھیں، رکوع میں جائیں تو دونوں پاوٴں کی پشت پر نگاہ رکھیں، سجدہ میں جائیں تو اپنی ناک کی طرف نگاہ رکہیں اور جب قعدہ میں بیٹھیں تو اپنی گود کی طرف نگاہ رکھیں۔اس سے خشوع پیدا ہوتا ہے اور اِدھر اُدھر کے خیالات نہیں آتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند