• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 169817

    عنوان: دوران اقامت كسی آنے والے شخص كو امامت كے لیے آگے بڑھانا؟

    سوال: مکبر اقامت کہہ رہا تھا امام صاحب مصلے پر کھڑے تھے اتنے میں امام صاحب کے ایک دوست آ گئے تو امام صاحب نے اپنے دوست کو نماز پڑھانے کیلئے آگے کر دیا تو امام صاحب کا یہ فعل کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 169817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 794-660/B=07/1440

    اگر امام صاحب سے علم وفضل میں کوئی اعلیٰ درجہ کا آگیا تو امام صاحب اس کو امامت کے لئے اپنی جگہ کھڑا کر سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند