• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23393

    عنوان: نماز میں ہم اپنے پیر کہاں رکھیں؟ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے وقت اپنے پیر دوسرے نماز ی کے پیر کے ساتھ کیوں نہیں ملاتے ہیں؟

    سوال: نماز میں ہم اپنے پیر کہاں رکھیں؟ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے وقت اپنے پیر دوسرے نماز ی کے پیر کے ساتھ کیوں نہیں ملاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 23393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1165=955-7/1431

    جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں اپنے پاوٴں کے دونوں ٹخنوں کو برابر والے کے ٹخنوں کے بالمقابل رکھیں اور کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہوں۔ اس سے خوب سیدھی صف ہوگی اور نماز میں بھی دلجمعی اور خشوع وخضوع پیدا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند