• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146811

    عنوان: آدھی آستین والی شرٹ میں نماز؟

    سوال: کیا آدھی استین کی شرٹ میں نماز پڑھنا مکرو ہے ، دلیل کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 146811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 196-172/N=3/1438

     

    آدھی آستین کی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے؛ کیوں کہ یہ کف ثوب(نماز میں کپڑا سمیٹنا) میں داخل ہے، جس سے حدیث میں منع کیا گیا ہے۔ عن ابن عباس(رض) عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: أمرت أن أسجد علی سبعة أعظم ولا أکف ثوباً ولا شعراً (الصحیح لمسلم ۱: ۱۹۳، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،وکرہ کفہ أي: رفعہ ولو لتراب کمشمر کم أو ذیل (الدر المختار مع رد المحتار کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، ۲: ۴۰۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”کمشمر کم أو ذیل“: أي: کما لو دخل فی الصلاة وھو مشمر کمہ أو ذیلہ ، وأشار بذلک إلی أن الکراھة لا تختص بالکف وھو فی الصلاة (رد المحتار)،ولو صلی رافعا کمیہ إلی المرفقین کرہ کذا في فتاوی قاضی خان(الفتاوی الہندیة ۱:۱۰۶۔ ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند