• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604665

    عنوان:

    جب مقتدی كے ذمے قرأت نہیں تو دعائے قنوت كیوں ہے؟

    سوال:

    حضرت سوال اس طرح ہے کہ جب امام سورہ فاتحہ پڑھتا ہے تو مقتدی کو نہیں پڑھنی ہوتی ہے لیکن رمضان کی وتر میں مقتدی کو دعاء قنوت کیوں پڑھنی ہوتی ہے ؟

    جواب نمبر: 604665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 976-632/B=10/1442

     امام کے لئے سورہٴ فاتحہ پڑھنا قرأة کرنا ہے اور دعاء قنوت پڑھنا یہ دعا کا پڑھنا ہے۔ احادیث میں امام کے پیچھے مقتدی کو قرأة کرنے سے منع کیا گیا ہے اور دعا پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دعا اور قرأة میں بہت فرق ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند