• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149346

    عنوان: کیا نماز کا نہ پڑھنا کفر ہے ؟

    سوال: کیا نماز کا نہ پڑھنا کفر ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح کریں۔

    جواب نمبر: 149346

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  762-718/M=6/1438

    جان بوجھ کر نماز چھوڑدینا شریعت اسلام میں بہت سخت گناہ اور کافروں والا عمل ہے، قرآن میں ہے: مُنِیبِینَ إِلَیْہِ وَاتَّقُوہُ وَأَقِیمُوا الصَّلَاةَ وَلَا تَکُونُوا مِنَ الْمُشْرِکِینَ․ ترجمہ: سب رجوع ہوکر اس (اللہ) کی طرف اور اس سے ڈرتے رہو اور قائم رکھو نماز اور مت ہو شرک کرنے والوں میں (سورہٴ روم آیت: ۳۱) اور حدیث میں ہے: من ترک الصلاة متعمدًا فقد کفر․ جس شخص نے جان بوجھ کر نماز ترک کردی تو تحقیق اس نے کفر کیا (الحدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند