• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171271

    عنوان: مسجد سے متصل مکان میں عورتوں کا مسجد کے امام كی اقتداء میں نماز پڑھنا

    سوال: عرض یہ ہے کہ ہمارے ہاں دو تین برسوں سے نماز تراویح کے لیے عورتیں مسجد کے قریب ایک گھر میں جوکہ مسجد سے شاید 20 فٹ کی دوری پر واقع ہے جمع ہو کر امام مسجد کی اقتداء میں نماز پڑھتی ہیں اس کا شرعی حکم بتاکر ہم پر رحم کریں۔

    جواب نمبر: 171271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1009-855/D=10/1440

    مسجد سے متصل مکان میں عورتوں کا مسجد کے امام کے اقتداء میں نماز پڑھنا درست نہیں ان کی نماز نہیں ہوگی کیوں کہ امام اور مقتدی کے مکان کا متحد ہونا ضروری ہے یہاں دونوں جگہ الگ الگ ہے۔

    قال فی الدر: ولو اقتدی من سطح دارہالمتصلة بالمسجد لم یجز لاختلاف المکان ․․․․․․ وقال فی الشامی وان قام علی سطح دارہ، ودارہ متصلة بالمسجد لایصح اقتداء ہ وان کان لا یشتبہ علیہ حال الامام لان بین المسجد وبین سطح دارہکثیر التخلل فصار المکان مختلفاً (ج: ۲/۳۳۴، الدر مع الرد) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند