• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146792

    عنوان: مسافر امام کے پیچھے مقیم باقی نماز کیسے پوری کرے؟

    سوال: امام اگر قصر کی نماز ادا کرے تو مقامی لوگوں کا باقی رکعت میں قرأت کرنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 202-180/N=3/1438

     

    چار رکعت والی نماز میں دو رکعت پر مسافر امام کے سلام کے بعد مقیم مقتدی حضرات بقیہ رکعتوں میں لاحق، بحکم مقتدی ہوتے ہیں؛ اس لیے وہ بحالت قیام قراء ت نہیں کریں گے ۔ واللاحق من فاتتہ الرکعات کلھا أو بعضھا لکن بعد اقتدائہ بعذر ک…… مقیم ائتم بمسافر ……، وحکمہ کموٴتم فلا یأتي بقرائة ولا سھو الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الإمامة، ۲: ۳۴۴، ۳۴۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”ومقیم الخ“:فھو لا حق بالنظر للأخیرتین الخ (رد المحتار)، فإذا قام المقیم إلی الإتمام لا یقرأ ولا یسجد للسھو فی الأصح؛لأنہ کاللاحق (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة المسافر، ۲: ۶۱۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند