• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 31301

    عنوان: کیا اذان کے الفاظ کو اذان کے وقت ادا کرتے ہوئے اس طرح ادا کیا جاسکتا ہے کہ غنا پیدا ہوجائے یا سریلاپن محسوس ہونے لگے

    سوال: کیا اذان کے الفاظ کو اذان کے وقت ادا کرتے ہوئے اس طرح ادا کیا جاسکتا ہے کہ غنا پیدا ہوجائے یا سریلاپن محسوس ہونے لگے یہ بھی وضاحت کیجیے کہ کیا اذان کے الفاظ کو مندرجہ ذیل طریقہ سے ادا کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 31301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 595=595-4/1432 اذان کا جواب دیتے ہوئے اذان کے کلمات کو بعینہ دہرانا چاہیے، حیعلتین کے علاوہ میں۔ یہی طریقہ منقول وماثور ہے، حدیث میں ہے إذا سمعتم النداءَ فقولوا مثلَ ما یقول الموٴذن مذکورہ طریقہ خلاف ماثور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند