• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 52073

    عنوان: اذان کا جواب کس طریقے سے دیاجاتاہے؟

    سوال: اذان کا جواب کس طریقے سے دیاجاتاہے؟

    جواب نمبر: 52073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 685-685/M=6/1435-U اس کا طریقہ یہ ہے کہ موٴذن جس طرح کلمات اذان کو کہے، سننے والا اُسی طرح اُن کلمات کو دہراتا جائے، البتہ حیعلتین میں یعنی حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح کے جواب میں لا حول ولا قوة إلا باللہ پڑھنا چاہیے، حدیث میں ہے: إذا سمعتم النداء فقولوا مثل ما یقول الموٴذن․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند