• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41313

    عنوان: چھوٹی ہوئی تراویح كب پڑھیں

    سوال: ہم ایسے وقت میں مسجد میں پہنچے کہ تراویح کی جماعت کھڑی ہو رہی تھی تو ہم پہلے تراویح میں شامل ہو جائیں یا عشاء کی فرض نماز پڑھیں؟ اور وتر کے جماعت کا کیا کریں؟ ہماری نماز پڑھنے کا طریقہ کیا ہوگا ؟ذرا تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 41313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1418-1424/M=10/1433 پہلے عشاء کی فرض نماز اور اس کے بعد کی سنت پڑھ لیں، پھر تراویح میں شامل ہوجائیں، اس دوران تراویح کی جتنی رکعات چھوٹ جائیں ان کو اگر ترویحہ کے درمیانی وقفہ میں پورا کرسکتے ہوں تو کرلیں ورنہ وتر جماعت کے ساتھ ادا کرلیں اور باقی ماندہ تراویح وتر کے بعد ادا کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند