• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145873

    عنوان: فرض نماز کے بعد جو امام صاحب دعا کرتے ہیں کیا وہ سنت ہے؟

    سوال: فرض نماز کے بعد جو امام صاحب دعا کرتے ہیں کیا وہ سنت ہے؟ اور اسی طرح منفرد کو بھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرنی چاہئے؟ برائے مہربانی مدلل و مفصل رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 145873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 138-065/SN=2/1438

    (۱) فرض نمازوں کے بعد دعا زیادہ قبول ہوتی ہے، احادیث میں اس کی ترغیب آئی ہے؛ اس لیے فرض نماز کے بعد دعا کرنا امام و مقتدی ہر ایک کے لیے مستحب ہے؛ لیکن یہ دعا انفراداً اور سراً پسندیدہ ہے، اجتماعی اور جہری دعا کا معمول شرعاً پسندیدہ نہیں ہے۔

    (۲) جی ہاں! منفرد کو بھی ہاتھ اٹھا کر دعا کرنی چاہئے؛ کیونکہ ہاتھ اٹھانا آدابِ دعا میں سے ہے؛ لیکن یہ کوئی ضروری نہیں ہے، آداب میں سے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند