• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59690

    عنوان: کیا وتر نماز کی قضائے عمری پڑھ سکتے ھیں؟

    سوال: کیا وتر نماز کی قضائے عمری پڑھ سکتے ھیں؟

    جواب نمبر: 59690

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 433-433/Sd=8/1436-U اگر وتر کی نماز چھوٹ جائے تو شرعاً اس کی قضا واجب ہے، لہٰذا آپ وتر کی قضائے عمری پڑھ سکتے ہیں، یہ حکم واجب ہے، یعنی آپ کے لیے فوت شدہ وتر کی نمازوں کی قضا ضروری ہے۔ قال الحصکفي: الوتر فرض عملاً وواجبٌ اعتقادًا -ویُقضی- قال ابن عابدین: إنہ یقضي وجوبًا اتفاقا أما عندہ فظاہر وأما عندہما وہو ظاہر الروایة عنہما فلقولہ علیہ السلام: من نام عن وتر أو نسیہ فلیصلہ إذا ذکرہ (الدر المختار مع رد المختار: ۲/۴-۵، باب الوتر والنوافل، ط: دار الفکر بیروت، وعن أبي سعید رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من نام عن الوتر أو نسیہ فلیُصَلِّ إذا أصبَح أو ذکرہ․ (سنن ابن ماجہ: ۱/ ۳۷۵، رقم: ۱۱۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند