• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12419

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر مصلی آخری رکعت میں تین سجدہ کرلے یاد رہنے کی صورت میں کیا ہوگا او ریا د نہ رہنے کی صورت میں کیا ہوگا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر مصلی آخری رکعت میں تین سجدہ کرلے یاد رہنے کی صورت میں کیا ہوگا او ریا د نہ رہنے کی صورت میں کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 12419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 908=764/د

    اگر یاد ہوکہ تیسرا سجدہ کرلیا ہے تو آخر میں سجدہٴ سہو کرلے نماز درست ہوجائے گی، اور اگر بھول سے سجدہٴ سہو نہ کیا اور بغیر سجدہٴ سہو کیے نماز مکمل کرلی تو وہ نماز قابل اعادہ ہے: ولھا واجبات، لا تفسد بترکھا وتعاد وجوبًا في العمد والسھو إن لم یسجد لہ وإن لم یعدھا یکون آثماً فاسقًا (درمختار مع الشامي: ۲/۱۴۶، باب صفة الصلاة، مطلب في واجبات الصلاة، مطبوعہ زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند