• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 23123

    عنوان: مجھے یہ بتائیں کہ اذان کی آواز سنتے ہی کوئی دعا پڑھنا ثابت ہے یا نہیں؟ ہے تو حدیث کس کتاب میں ہے؟

    سوال: مجھے یہ بتائیں کہ اذان کی آواز سنتے ہی کوئی دعا پڑھنا ثابت ہے یا نہیں؟ ہے تو حدیث کس کتاب میں ہے؟

    جواب نمبر: 23123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):961=961-6/122

    اذان کی آواز سنائی دے تو خاموشی سے سننا چاہیے اور اذان کا جواب دینا چاہیے، یعنی موٴذن کے کلمات کو دہرانا چاہیے، حدیث میں ہے: إذا سمعتم الموٴذن فقولوا مثل ما یقول، البتہ حي علی الصلاة اور حي علی الفلاح کے جواب میں لاحول ولا قوة إلا باللہ کہنا چاہیے، اذان کے دوران کوئی دعا پڑھنا منقول نہیں، اذان کے بعد درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھنی چاہیے: اللّٰہُمَّ رَبَّ ہذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلاَةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الوَسِیْلَةَ وَالْفَضِیْلَةَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا الَّذِیْ وَعَدْتَّہُ․ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند