• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 62655

    عنوان: اگر کوئی مرد سونا پہن کر نماز پڑھ لے توکیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی مرد سونا پہن کر نماز پڑھ لے توکیا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ نماز درست ہونے اور نہ ہونے کی وجہ بھی تحریر کریں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 62655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 286-283/H=3/1437-U نماز تو ہوجائے گی، اس لیے کہ اس کا شمار مفسداتِ صلات میں نہیں ہے، البتہ مرد کو سونا پہننا حرام ہے، اس لیے گناہ بھی ہوگا اور اس کی وجہ سے نماز میں کراہت بھی آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند