• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609272

    عنوان:

    مسجد میں جماعت ثانیہ کرنا اور اس وقت تکبیر کہنا

    سوال:

     مسجد میں جماعت ہوگئی تین آدمی آکر الگ جماعت کروائے تو تکبیر کہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 772-642/B=06/1443

     اگر جماعت مسجد میں ہوگئی ہے تو دوسری جماعت اس مسجد میں اس جگہ نہ کی جائے احناف کے یہاں مکروہ ہے۔ مسجد سے ہٹ کر امام کے حجرہ میں یا کوئی اور خارجی جگہ ہوتو وہاں دوسری جماعت کرلیں۔ دوسری جماعت کرتے وقت تکبیر کہہ لینی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند