• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18137

    عنوان:

    میں علیم ہوں۔ مجھے یہ پوچھنا تھا کہ اگر ہم فرض نماز پڑھ رہے ہیں اور اس میں ہمیں آخر کی ایک رکعت ملی تو باقی تین رکعتیں کیسے ادا کریں گے؟ پہلی رکعت سے آخر تک یا تیسری رکعت سے پہلے تک، مطلب پہلی دو رکعت سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت یا تیسری رکعت پہلے صرف سورہ فاتحہ کے ساتھ اور بعد میں شروع کی دو رکعت؟ میں حنفی مسلک سے ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):2020=1600-1/1431

    اگر آپ کو صرف آخری رکعت ملی ہو تو آپ جب نماز مکمل کرنے کے لیے کھڑے ہوں تو پہلی رکعت میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورہ ملائیں اور سجدہ کے بعد قعدہ کریں یہ قعدہ اولیٰ ہے اس کے بعد تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں اور اس میں بھی سورہٴ فاتحہ کے بعد سورہ ملائیں، البتہ آخری رکعت میں صرف سورہٴ فاتحہ پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند